October 28, 2026

سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان کے زیراہتمام 9ویں قومی کانفرنس برائے انسداد منشیات نومبرکو کراچی میں منعقد ہوگی

20241014_195212

سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان کے زیراہتمام 9ویں قومی کانفرنس برائے انسداد منشیات نومبرکو کراچی میں منعقد ہوگی
نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے: شراف الدین بارکزئی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان بلوچستان

سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان کے زیراہتمام 9ویں قومی کانفرنس برائے انسداد منشیات کے انعقاد کے حوالے سے شراف الدین بارکزئی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان، ایڈیشنل سیکرٹری نے صحافیوں کے وفد سے بات کرتے ہوئے بتایا نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ تعلیمی اداروں کو نشے سے پاک کرنا ہمارا مقصد ہے اور نشے سے پاک پاکستان ہمارا عزم ہے۔ اس سلسلے میں ہم پاکستان کی تمام این جی اوز کو اپنے ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ مل کر معاشرہ کو منشیات فری بنایا جا سکے۔ جس طرح کوئٹہ میں قومی کانفرنس برائے انسداد منشیات کامیاب ہوئی تھی جس میں پورے پاکستان سے سول سوسائٹی کے لوگوں کے علاوہ اے این ایف اور منشیات کے خلاف کام کرنے والی دوسری سرکاری ایجنسیوں نے شرکت کی اسی طرح 9 ویں قومی کانفرنس برائے انسداد منشیات کراچی بھی کامیاب ہوگی اور اس میں پاکستان بھر سے سول سوسائٹی نیٹ ورک اور حکومتی اداروں کے لوگ شرکت کریں گے۔کوئٹہ امیدفاؤنڈیشن بلوچستان کے فوکل پرسن ،سول نیٹ ورک پاکستان بلوچستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شراف الدین بارکزئی ،مفتی سیدمحمدصادق آغا، فضل محمدنورزئی، ڈاکٹرنجیب اللہ ،نادرشاہ تارن، محمدیونس، سیداسداللہ آغا، ماسٹرامیرمحمدبارکزئی، سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاں کہ معاشرے کوسماجی برائوں سے پاک رکھے گے ملک قوم وطن کی خدمت کیلئے سماجی سوشل فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینگے اور ہرکسی کوامن بھائی چارہ کے پیغام دینگے ۔