September 5, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*امن کا مطلب دہشت گردی و انتہا پسندی کیخلاف سخت رویہ اختیار کرنا ہے: بھارتی وزیر خارجہ کا ایس سی او اجلاس میں خطاب*

IMG-20241016-WA0256
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*امن کا مطلب دہشت گردی و انتہا پسندی کیخلاف سخت رویہ اختیار کرنا ہے: بھارتی وزیر خارجہ کا ایس سی او اجلاس میں خطاب*

اسلام آباد: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے امن کا مطلب دہشتگردی و انتہا پسندی کیخلاف سخت رویہ اختیار کرنا ہے۔

ایس سی او سربراہی کانفرنس سے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا کہنا تھا پاکستان کو ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، بھارت نے اس صدارت کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی مکمل حمایت فراہم کی ہے۔

جے شنکر کا کہنا تھا ہم ایک ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں، دو بڑے تنازعات جاری ہیں، جن کے عالمی اثرات مختلف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کوویڈ نے ترقی پذیر ممالک کو سخت نقصان پہنچایا ہے، شدید موسمی واقعات، سپلائی چین کی غیر یقینی صورتحال اور مالیاتی عدم استحکام ترقی کی راہ میں حائل ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا قرض کا بوجھ ایک سنگین مسئلہ ہے، دنیا پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں پیچھے ہے، ٹیکنالوجی ایک طرف نئی امیدیں پیدا کر رہی ہے تو دوسری طرف مشکلات بھی لا رہی ہے، ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ایس سی او کے اراکین کیا حکمت عملی اپنائیں؟

ان کا

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0