فیصل آباد۔(محمد علی کلاسن نمائندہ خصوصی)المصطفی فاؤنڈیشن کے زیراںتظام المصطفے مرکز بلال کلینک روضہ پارک منصور آباد میں فیصل آباد کالمسٹ ایسوسی ایشں اور انجمن غلامان اہلبیت منصور آباد کے تعاون سے ایک روزہ فری فزیو تھراپی کیمپ لگایا گیا جس میں ڈاکٹر محمد بلال فزیو تھراپسٹ۔ڈاکٹر افراء اعجاز
فیصل آباد۔(محمد علی کلاسن نمائندہ خصوصی)المصطفی فاؤنڈیشن کے زیراںتظام المصطفے مرکز بلال کلینک روضہ پارک منصور آباد میں فیصل آباد کالمسٹ ایسوسی ایشں اور انجمن غلامان اہلبیت منصور آباد کے تعاون سے ایک روزہ فری فزیو تھراپی کیمپ لگایا گیا جس میں ڈاکٹر محمد بلال فزیو تھراپسٹ۔ڈاکٹر افراء اعجاز فزیو تھراپسٹ نے سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا۔اور فزیوتھراپی کی۔اس موقع پرغمہمان خصوصی چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔ضلعی سرپرست اعلی رانا مجمد عمران۔ملک محمد اسلم مارٹن ڈاؤ کے زونل منیجر۔اور دیگر احباب محبت نے کیمپ کا افتتاح اور وزٹ کیا۔کیمپ کے میزبان ڈاکٹر غلام حسین زاہد مرکزی صدر۔ابرار ضیا ضلعی جنرل سیکرٹری۔خلیفہ محمد سلیم سلطانی۔کوارڈنیئٹر ٹاؤن مدینہ ٹاؤن۔غلام محی الدین ہمایوں نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ المصطفے فاؤنڈیشن کے تحت ایک ہفتے میں یہ منصور آباد میں تیسرا کیمپ ہے۔اور خصوصی طور پر منصور آباد کے علاقے میں صحت کی سہولیات پنچانے کے لیے المصطفے فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم دن رات کوشاں ھے۔ڈاکٹر محمد بلال نے بتایا کہ فزیو تھراپی کے ذریعے ھم اپنی زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں۔ادویات کے بغیر چنر مفید ورزشوں کے ذریعے ھر قسم کے درد سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ھیں۔لوگ اب فزیو تھراپی کو اپنا رھے ہیں۔اور اسکی افادیت کو تسلیم کررھے ہیں۔جدید مشینوں کے ذریعے اب علاج کی سہولت موجود ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن کے تحت فائق میڈیکل کمپلیکس میں باقاعدہ المصطفے بحالی معزوراں مرکز قائم کردیا گیا۔جہاں فزیو تھراپسٹ۔سپیچ تھراپسٹ۔سائکلوجسٹ ۔وغیرہ موجود ھیں