ریاض سے ملک ناظم علی کے مطابق* سعودی عرب کے سب سے بڑے فیسٹیول *ریاض سیزن 2024* کا آغاز ریاض کے *السویدی* پارک میں خوبصورت رنگا رنگ تقریبات سے کیا گیا جس میں ایشین کمیونٹی نے بھر پور شرکت کرکے ثقافتی رنگوں سے خوب لطف اٹھایا
*ریاض سے ملک ناظم علی کے مطابق* سعودی عرب کے سب سے بڑے فیسٹیول *ریاض سیزن 2024* کا آغاز ریاض کے *السویدی* پارک میں خوبصورت رنگا رنگ تقریبات سے کیا گیا جس میں ایشین کمیونٹی نے بھر پور شرکت کرکے ثقافتی رنگوں سے خوب لطف اٹھایا
سعودی عرب میں تارکین وطن کے لئے ریاض السویدی پارک میں ریاض سیزن 2024 کے سالانہ تفریحی فیسٹیول میں غیر ملکی اپنے اپنے ملک کی ثقافت ، کلچر ، کھیل ، ملبوسات ، پکوان ، رقص، اور موسیقی ، سے لطف اندوز ہونگے ریاض سیزن 2024 میں جن ممالک کے ہفتہ وار پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں ان میں انڈیا ، پاکستان ، انڈونیشیا ، فلپائن ، یمن ، شام ، مصر اور سوڈان شامل ہیں اس 50 روزہ فیسٹیول میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے شائقین کے لیے پاکستان کے نامور کرکٹر شعیب ملک اور سرفراز احمد بھی خصوصی شرکت کریں گے
اس خوبصورت فیسٹیول کو منعقد کرنے میں تارکین وطن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قائدانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا کہ جن کی بدولت ہمیں ناقابل فراموش تفریحی کے مواقعے میسر آئے ہیں !!!!