اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی ۔۔۔ معاشرے میں میں روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے جرائم کے پیش نظر ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو اس قابل بناییں کہ وہ اپنا دفاع بھی کریں اور اپنے حق کے لئے آواز بھی بلند کریں ۔ پولیس معاشرے کے تحفظ اور امن کی ضامن ہے ۔ اس لئے بہترین معاشرے کے لئے ہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار اصغر علی ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب پرزنر سٹاف ٹریننگ کالج ساھیوال نے
اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی
۔۔۔ معاشرے میں میں روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے جرائم کے پیش نظر ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو اس قابل بناییں کہ وہ اپنا دفاع بھی کریں اور اپنے حق کے لئے آواز بھی بلند کریں ۔ پولیس معاشرے کے تحفظ اور امن کی ضامن ہے ۔ اس لئے بہترین معاشرے کے لئے ہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار اصغر علی ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب پرزنر سٹاف ٹریننگ کالج ساھیوال نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان ، اوکاڑہ کیمپس کے پرنسپل ڈاکٹر طاہر منیر بٹ کی زیر قیادت ” نوجوان نسل کو جرائم ، مجرمانہ سرگرمیوں اور ان سے درپیش مسائل ” کے موضوع پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد دیپالپور کیمپس اوکاڑہ کے ہال میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر توکل پرسن ڈاکٹر خالد نوید ایسوسی ایٹ پروفیسر ، ڈاکٹر صدرہ اقبال اسسٹنٹ پروفیسر ، ڈاکٹر محمد ارشد ، ڈاکٹر مظہر اقبال ، نوید الحسن ، میڈم صنم سلیم کے علاؤہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر منیر بٹ نے نئی نسل میں شعور بیدار کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر روز دیا ۔