میلسی(چیف رپورٹر)میلسی تھانہ سٹی کی حدود میں چور بے لگام۔ 3 راتوں میں 3 چوریاں۔ رات کی تاریکی میں نامعلوم چور گھر میں سے نقدی اور زیورات اور بیٹی کے لیے بنایا ہوا جہیز کا سامان لے اڑے۔ جبکہ تھانہ سٹی پولیس وارداتوں کو ٹریس کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے محلہ ہری پورہ کے رہائشی احمد یار بھٹہ
میلسی(چیف رپورٹر)میلسی تھانہ سٹی کی حدود میں چور بے لگام۔ 3 راتوں میں 3 چوریاں۔ رات کی تاریکی میں نامعلوم چور گھر میں سے نقدی اور زیورات اور بیٹی کے لیے بنایا ہوا جہیز کا سامان لے اڑے۔ جبکہ تھانہ سٹی پولیس وارداتوں کو ٹریس کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے محلہ ہری پورہ کے رہائشی احمد یار بھٹہ جس کی سائیکل پینگچر والی چھوٹی سی دکان ہے۔ساری زندگی محنت کر کے اس نے اپنی بیٹی کے لیے جہیز کا سامان اکٹھا کیا تاکہ اپنی بیٹی کے ہاتھ پیلے کر سکے مگر چوروں نے اس کے یہ خواب بھی چکنا چور کر دیے وہ اور اس کے بیٹا نقاش بھٹہ اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم چور گھر 50 ہزار نقدی اور اور 2 تولہ طلائی زیورات چرالے گئے۔متاثرین کا وزیراعلی پنجاب، آر پی او ملتان، ڈی پی او وہاڑی سے بھرپور مطالبہ ہے کہ فوری طور پر چوروں کو ٹریس کر کے جہیز کا سامان واپس کرایا جائے