– یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے جاری کردہ ایڈمیشن پالیسی 2024-25 کے مطابق اسلام آباد کا ڈومیسائل رکھنے والے طلبہ اس سال پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں اوپن میرٹ کی سیٹوں پر اپلائی نہیں کرسکتے ہیں اور پنجاب میں اسلام اباد کے طلبہ کے لیے صرف تین سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔

– اس فیصلے کے بعد اسلام آباد کے طلبہ کے پاس جن سرکاری میڈیکل کالجز میں اپلائی کرنے کی چوائس موجود ہے ان میں شامل ہیں؛ آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی، فیڈرل میڈیکل کالج اینڈ سکول آف ڈینٹسٹری اسلام آباد، شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور اور تمام صوبوں میں موجود اسلام آباد کے طلباء کے لیے مخصوص سیٹیں۔
– شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کا ایم ڈی کیٹ دینے والے وہ طلبہ جو پنجاب کا ڈومیسائل رکھتے ہیں وہ یو ایچ ایس کے پورٹل کے ذریعے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز میں اپلائی کرسکتے ہیں۔
– یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے نارووال میڈیکل کالج کی 100 ایم بی بی ایس کی سیٹس شامل کرلی ہیں جس کے بعد پنجاب کے تمام سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی ٹوٹل سیٹیں 3144 ہو گئی ہیں۔ امید ہے کہ پی ایم ڈی سی بہت جلد اس کالج کو اپروول دے دیگی۔
– یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے پورٹل 21 اکتوبر کو اوپن ہوگا اور اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 04 نومبر ہے، جس کے بعد 05 نومبر سے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے پورٹل اوپن ہو جائے گا۔ اس سال میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے الگ سے کیے جائیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے میڈیکل کالجز میں داخلوں پر پابندی کی وجہ سے یو ایچ ایس کو اپنا شیڈول تبدیل کرنا پڑسکتا ہے۔