October 28, 2026

*پنڈی روڈ سلنڈر فلنگ کے دوران آگ لگ گئی، دو افراد جھلس گئے، ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیاگیا*

20241014_195212

*پنڈی روڈ سلنڈر فلنگ کے دوران آگ لگ گئی، دو افراد جھلس گئے، ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیاگیا*

*چکوال:* ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال میں کال موصول ہوئی کہ پنڈی روڈ نزد تین مرلہ سکیم میں سلنڈر فلنگ کے دوران آگ لگ گئی جس سے دو افراد کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے آپ کی مدد کی ضرورت ہے،

ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم نے فوری طور پر ایمبولنس سروس اور فائر وہیکل جائے حادثہ پر روانہ کر دی بروقت آن لوکیشن ہوتے ہی جائے حادثہ کو محفوظ بنایا گیا اور فائر فائٹنگ کا عمل شروع کیا گیا،

آگ سے دو افراد زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی اور فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا،

فائر ریسکیورز نے فائٹنگ کا عمل جاری رکھتے ہوئے کولنگ کا عمل جاری رکھا اور فوراً آگ پر قابو پا لیا،