ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شہر بھر میں بھکاریوں کی بھرمار شہری شدید پریشانی میں مبتلاء شہر کے چوک چوراہے
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شہر بھر میں بھکاریوں کی بھرمار شہری شدید پریشانی میں مبتلاء شہر کے چوک چوراہے بھکاریوں کے نرغے میں، شہریوں کا ڈی پی او سے نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر میں بھکاریوں کی بھر مار ہے جنہوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے ان بھکاریوں میں نوجوان ، لڑکیاں ، اور بچے ، شامل ہیں شہر میں جگہ جگہ خصوصاً عدالت بازار ہوٹلوں میں بھیک مانگتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اگر انہیں کوئی بھیک نہ دے تو برا بھلا بد دعائیں دینا بھکاریوں نے مشغلہ بنا رکھا ہے۔ شہر بھر میں بھکاریوں کی اس قدر یلغار ہو چکی ہے کہ ایک بھکاری کے بعد دوسرا بھکاری آجاتا ہے۔بھکاریوں میں زیادہ تر تعداد نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی ہے جو بھیک مانگنے کیساتھ ساتھ چوری چکاری ، غیر اخلاقی حرکات اور نوسربازی کی وارداتیں کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ، عوامی و سماجی حلقوں اور تاجر برادری نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ، کچہری، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، مین بازار ، بس اسٹینڈ سمیت شہر کے چوک چوراہوں میں ڈیرے ڈالے بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔