October 28, 2026

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس کی بڑی کارروائی 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے ایس ایچ او امجد اقبال

IMG-20241013-WA0103

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس کی بڑی کارروائی 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے ایس ایچ او امجد اقبال باجوہ کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتارکر لیا ملزمان چوری ۔ ڈکیتی راہزنی سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ملزمان کے قبضے سے 38 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا ملزمان سے زیر تعمیر میڈیکل کالج سے چوری کیا گیا لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ملزمان سے برآمد کیا گیا مال مسروقہ میں۔ موٹر سائیکل۔ موبائل فونز۔ ایل ای ڈی۔ زیر تعمیر میڈیکل کالج سے چوری کیا گیا سامان، ایلمونیم کے دروازے اور گھریلو سامان شامل ہے 5 رکنی ڈکیت گینگ واردات کرکے دوسرے شہر میں روپوش ہو جاتے تھی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کو گرفتار کیا ڈکیت گینگ کو گرفتارکرنے پر عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس کو خراج تحسین ایس ایچ او امجد اقبال باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈی پی او نصیب اللہ خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گیں جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں جرائم پیشہ عناصر کتنے ہی طاقت ور کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے جرائم پیشہ عناصر اپنا قبلہ درست کرلیں ایس ایچ او امجد اقبال باجوہ نے مزید کہا کہ میرے آفس کے دروازے سائلین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے