*`حکومت پنجاب اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ`* صوبے کے تمام سکولوں میں ضرورت کے مطابق اساتذہ تعینات کئے جائیں گے تاہم پہلے مرحلے میں ترجیحی بنیادوں پر
*`حکومت پنجاب اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ`*
صوبے کے تمام سکولوں میں ضرورت کے مطابق اساتذہ تعینات کئے جائیں گے تاہم پہلے مرحلے میں ترجیحی بنیادوں پر
پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں میں ریشنلا ئزیشن عمل میں لائی جائے گی
پرائمری سکولز
(1) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا 14 اکتوبر سے اساتذہ کی ریشنلائزیشن شروع کرنے کا فیصلہ
(2) ریشنلائزیشن 10 نومبر تک مکمل کر لی جائے گی
(3) پرائمری سکولوں اور تمام سکولوں کے پرائمری سیکشنز میں کم از کم 03 اساتذہ تعینات کئے جائیں گے۔
(4) مرد اساتذہ کو بوائز سکولوں اور خواتین اساتذہ کو گرلز سکولوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
(5) خواتین اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ 10 کلومیٹر اور مرد اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ 15 کلومیٹر فاصلے تک ایڈ جسٹ کیا
جائے گا۔
(6) سر پلس اساتذہ والے سکولوں میں سے طویل ترین دوراہے والے استاد کو شفٹ کیا جائے گا۔
(7) سر پلس اساتذہ والے سکولوں کی نشان دہی کمپیوٹر سسٹم کی مدد سے اس فارمولے کے تحت کی جائے گی۔
(8) ایسے اساتذہ جن کی ریٹائرمنٹ میں ایک سال سے کم عرصہ رہ گیا ہے اُن کو ریشنلائز نہیں کیا جائے گا۔
(9) ریشنلائزیشن آن لائن ہوگی اساتذہ اپنے اعتراضات آن لائن جمع کرواسکیں گے
(10) سی ۔ ای ۔ اوز ایک ہفتے میں اعتراضات کے حل سیمت ریشنلائزیشن کا عمل مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔