October 28, 2026

*امریکا: صدی کا سب سے بڑا طوفان!!*

20241011_150602

*امریکا: صدی کا سب سے بڑا طوفان!!*

*امریکا میں صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان “ملٹن” ساحلی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔*

*سمندری طوفان کے زیر اثر 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں کے باعث فلوریڈا میں 2 ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں۔*

*تاریخ کے بدترین طوفان کے سبب تقریباً 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں.*

*طوفان کے باعث فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے 72 لاکھ افراد کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔*

*اس سے پہلے طوفان ہیلین فلوریڈا سے ٹکرایا تھا، جس سے جنوبی ریاستوں میں تقریباً 250 اموات ہوئی تھیں اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔*

*جبکہ حالیہ طوفان سے 175 ارب ڈالر نقصان کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے۔*