October 28, 2026

*ایک دن ملک بند ہونے سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچتا ہے؟ وزیر خزانہ نے اعداد و شمار جاری کردیئے*

20241011_150602

*ایک دن ملک بند ہونے سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچتا ہے؟ وزیر خزانہ نے اعداد و شمار جاری کردیئے*

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتجاج اور ہڑتالوں سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے، حالیہ احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد کے 8 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہڑتال کی وجہ سے ایک دن ملک بند ہو تو معیشت کو 190 ارب روپے کا نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بڑی محنت سے معیشت کو مستحکم کیا، آنے والے دنوں میں شرح سود اور مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، آنے والے دنوں میں شرح سود میں مزید کمی آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ جو لوگ ہڑتال کی کال دیتے ہیں ان کو بھی سوچنا چاہیے، اور بات چیت سے مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔