109

میلسی(بیو رو چیف ) مختلف جوس کارنر اور ہوٹلوں پر چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلے عام دھجیاں بکھیری جانے لگیں، کمسن بچے شہر بھر کے جوس کارنر، ہوٹلوں پر محنت مشقت کرنے پر مجبور، افسران نے آنکھیں بند کر لیں،سماجی لوگوں کا

میلسی(بیو رو چیف ) مختلف جوس کارنر اور ہوٹلوں پر چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلے عام دھجیاں بکھیری جانے لگیں، کمسن بچے شہر بھر کے جوس کارنر، ہوٹلوں پر محنت مشقت کرنے پر مجبور، افسران نے آنکھیں بند کر لیں،سماجی لوگوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق میلسی شہر جوس کارنر اور شہر بھر میں ہوٹلوں وغیرہ پر کمسن بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ چائلڈ لیبر افسران وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم نامے کو ردی کی ٹوکری کی نذر کرکے اپنی منتھلیاں وصول کر رہے ہیں اور انہیں کمسن بچوں سے کوئی ہمدردی نہیں، انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات دکانوں اور ہوٹلوں کے مالکان بچوں پر ظلم و تشدد کے ساتھ ساتھ جنسی تشدد کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب محکمہ لیبر کے افسران چمک کی وجہ سے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں سماجی رہنماؤں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں