79

میلسی(بیو رو چیف ) میلسی میں رہڑی مافیا کا راج برقرار۔ انتظامیہ بے بس۔ شہری روز بروز

میلسی(بیو رو چیف ) میلسی میں رہڑی مافیا کا راج برقرار۔ انتظامیہ بے بس۔ شہری روز بروز ٹریفک جام کی اذیت میں مبتلا۔ ہار بار آپریشن کرنے کے باوجود رہڑی مافیا ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں۔وقتی طور پر آپریشن کے دوران دائیں بائیں ہو جاتے ہیں۔مگر جیسے ہی آپریشن ختم ہوتا ہے یہ اسی طرح واپس لوٹ آتے ہیں۔روزبروز ٹریفک جام معمول بن گیا۔ شہری مسلسل اذیت میں مبتلا۔ میلسی کے مین بازار قائداعظم روڈ پر جگہ جگہ رہڑی مافیا نے سڑک کے بیچوں بیچ رہڑیاں لگا رکھی ہیں۔ ایمبولینس آئے یا سکول کی چھٹی ہو یہ اپنی رہڑی کو جگہ سے ہٹانے کو تیار نہیں۔جس کی وجہ سے اکثر اکثر و بیشتر ٹریفک جام رہتا ہے۔ جب کہ بار بار انتظامیہ کو بتایا گیا۔ رہڑھی مافیا کے آگے انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے۔ ہار بار آپریشن کرنے کے باوجود ریڑ ی مافیا ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں۔وقتی طور پر آپریشن کے دوران دائیں بائیں ہو جاتے ہیں۔مگر جیسے ہی آپریشن ختم ہوتا ہے یہ اسی طرح واپس لوٹ آتے ہیں شہریوں نے نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا ہے اس مافیا کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں