80

میلسی بیورو چیف() ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں مخیر حضرات کے تعاون سے تھلسیما سینٹر میں موجود بچوں میں بلڈ انفویژن مشینوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں مخیر حضرات کے تعاون سے ہزاروں روپے مالیت کی 10 بلڈ انفویژن مشینیں تقسیم کی گئیں

میلسی بیورو چیف() ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں مخیر حضرات کے تعاون سے تھلسیما سینٹر میں موجود بچوں میں بلڈ انفویژن مشینوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں مخیر حضرات کے تعاون سے ہزاروں روپے مالیت کی 10 بلڈ انفویژن مشینیں تقسیم کی گئیں تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے عثمان تھلسیمیا سینٹر میں مخیر حضرات کے تعاون سے تھلیسمیا کے مرض میں مبتلا مریض بچوں میں بلڈ انفویژن مشینیں تقسین کی گئیں تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر احمد فراز ، انچارج شعبہ امراض اطفال ڈاکٹر عبدالحفیظ ، انچارج تھلسیمیا سینٹر ڈاکٹر قرة العین ، صدر انجمن کریانہ ایسوسی ایشن اسلم مدنی ، صدر صرافہ ایسوسی ایشن حاجی نوید اختر ، چوہدری خالد سنابل ، نوید اکرم بھی موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قرة العین نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت دو سو سے زائد تھلسیمیا سے متاثرہ بچے موجود ہیں جنہیں بلڈ انفویژن مشینوں نے اشد ضرورت ہے چونکہ یہ کافی مہنگی ہیں اس لیے بچوں کے والدین کے لیے خریدنا ناممکن ہے اس لیے ہم نے وہاڑی کے مخیر حضرات کو اس نیک کام میں آگے آنے کا کہا جنہوں نے یہ مشینیں ، بلڈ بیگ سمیت دوسری ادویات فراہم کیں جو ان بچوں میں آج تقسیم کر دی گئی ہیں انچارج چلڈرن کمپلکس ڈاکٹر عبدالحفیظ نے کہا کہ اس میشین کےاستعمال سے تھلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے خون میں موجود آئرن کی مقدار کم کی جاتی ہے جو کہ ان بچوں کے لیے بہت اہم ہے تھلسیمیا وارڈ میں اس وقت 200 سے زائد بچے رجسٹرڈ ہیں جن کے لیے بلڈ انفیوژن مشین اہم ضرورت ہے
ان میشینز کی مدد سے ڈسفرول انجیکشن لگایا جاتا جسکی وجہ سے تھلیسمیا کا مریض اپنی رندگی عام انسان کی طرح گزار سکتا ہے حاجی اسلم مدنی ، حاجی نوید اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھلسیمیا میں مبتلا ان بچوں کو عام لوگوں کی طرح زندگی گزارنے میں مدد کے لیے اجتماعی کوشییں کرنا ہونگی
انجمن تاجران ، بزنس کمیونٹی سمیت مخیر حضرات کے ساتھ مل کر اس بیماری سے لڑتے بچوں کی زندگیوں کو اسان بنانا ہے اس موقع پر بچوں میں مشینیوں کی تقسیم کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں