ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) دنیا کے سب سے بڑے مترجم قلمی نسخہ قرآن پاک کی تین روزہ زیادت۔ہارون آباد میں میں دنیا کے سب سے بڑے مترجم قلمی نسخی قرآن کی رونمائی ہوئی مرکزی عید گاہ میں ہوئی جس میں ڈائریکٹر وائیٹل گروپ آف کمپنیز اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PP-243 چوہدری کاشف
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) دنیا کے سب سے بڑے مترجم قلمی نسخہ قرآن پاک کی تین روزہ زیادت۔ہارون آباد میں میں دنیا کے سب سے بڑے مترجم قلمی نسخی قرآن کی رونمائی ہوئی مرکزی عید گاہ میں ہوئی جس میں ڈائریکٹر وائیٹل گروپ آف کمپنیز اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PP-243 چوہدری کاشف ثناء نے خصوصی طور پر شرکت کی، چوہدری کاشف ثناء نے پیر امتیاز حیدر شاہ کے ہاتھ سے منفرد اور خوبصورت خوشخطی سے لکھے گئے قران پاک کی زیادت کی۔ یہ قرآن پاک کا نسخہ ہاتھ سے لکھا گیا دنیا کا سب سے بڑا سنخہ ہے جسے پیر حیدر شاہ نے اپنے ہاتھوں سے لکھا ہے۔ اپنے خصوصی دورے کے موقع پر چوہدری کاشف ثناء نے پیر حیدر شاہ صاحب کی کاوشوں کو سراہااڈ موقع پر چوہدری کاشف ثناء نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ قران پاک اللہ کی طرف سے دنیا کے لئے اک انعام ہے شرط یہ ہے کہ قرآن پاک کو پڑھا جائے اور تعلیمات پر عمل کیا جائے۔ چوہدری ہارون الرشید، محمد طاہر توگیروی، اسد چوہدری، محمد فراز، فیاض احمد، شاہد غوری، خالد بھٹی اور ندیم ظفر ہدایت قاضی نوید قاضی زاہد حسین انجم سمیت میڈیا نمائندگان بھی ہمراہ تھے۔