لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) پرائیڈ آف پر پرفارمنس ،لیجنڈ اداکار ، جناب راشد محمود کو اے این ایف کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی عطائیگی،عوامی سماجی ، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کااظہار۔ جناب راشد محمود کو لائف ٹائم
لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) پرائیڈ آف پر پرفارمنس ،لیجنڈ اداکار ، جناب راشد محمود کو اے این ایف کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی عطائیگی،عوامی سماجی ، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کااظہار۔ جناب راشد محمود کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اے این ایف کے سر سکندر صاحب نے عطا کیا۔ واضح رہے کہ جناب راشد محمود وطن عزیز پاکستان کے نامور لیجنڈ ادارکار ہیں جوکہ اداکاری کی دنیا میں اپنا ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ موصوف قومی سطح پر متعدد اعزازات سے سرفراز ہوچکےہیں۔ اللہ تبارک وتعالی ا نے جناب راشد محمود کو اعلیٰ صلاحیتوں سے نوازا ہے جنہیں آپ نے بخوبی استعمال کرکے اپنے شعبے میں منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ آپ نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔