October 28, 2026

ٹھٹھہ رپورٹ عبدالعزیز شیخ ٹھٹھہ ٹھٹھہ ضلعی پولیس کی کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری

20241008_150654

ٹھٹھہ رپورٹ عبدالعزیز شیخ

ٹھٹھہ
ٹھٹھہ ضلعی پولیس کی کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری

*5 گٹکا مٹیریل سپلائر / فروش ملزمان، 4 منشیات فروش ملزمان سمیت 9 ملزمان گرفتار، مقدمات درج-*
*143 کلو گرام گٹکا مٹیریل، 1150 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 کلٹس کار، 1 موٹر سائیکل، 8 گرام کرسٹل آئس، 1030 گرام چرس اور 30 بیگز دیسی شراب برآمد*
آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (گھارو، ٹھٹہ اور سی آئی اے پولیس) نے گھارو، ٹھٹہ میں کامیاب کارروائیاں کرکے 5 گٹکا مٹیریل سپلائر/ فروش ملزمان خالد رضا انصاری کو 143 کلو گٹکا مٹیریل، 200 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 کلٹس کار، حمید پٹھان کو 550 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 موٹر سائیکل، حیدر واریو، معشوق ملاح کو 200 پیکٹ گٹکا ماوا، علی نواز اگھیم کو 200 پیکٹ گٹکا ماوا اور محمد رمضان عرف وکیو منگنھار کو 8 گرام کرسٹل آئس، رمضان عرف رموں بٹ، دلاور شاہ کو 1030 گرام چرس، مشتاق شورو کو 30 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ، نارکوٹکس ائیکٹ، منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ پولیس کی کامیاب کارروائیوں پر ضلع ٹھٹھہ کی سماجی مذہبی سیاسی جماعتوں شہریوں نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان سی آئی اے انچارج ممتاز علی بروھی ایس ایچ او ٹھٹھہ گھارو تھانہ عطر چنا اور دیگر سمیت پوری پولیس پارٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے