فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن خیبر پختونخواہ کے کوارڈنیئٹر علامہ محمد ابرار الدین صدیقی نے گزشتہ روز المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام فائق میڈیکل کمپلیکس اور المصطفے انسٹیٹوٹ آف پیرامیڈیکس کا وزٹ کیا انکے ھمراہ وائس چیرمین طارق چشتی۔مرکزی صدر ڈاکٹر غلام
فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن خیبر پختونخواہ کے کوارڈنیئٹر علامہ محمد ابرار الدین صدیقی نے گزشتہ روز المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام فائق میڈیکل کمپلیکس اور المصطفے انسٹیٹوٹ آف پیرامیڈیکس کا وزٹ کیا انکے ھمراہ وائس چیرمین طارق چشتی۔مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاھد۔ضلعی جنرل سیکرٹری میاں ابرار ضیاء بھی تھے۔اس موقع پر ایڈمن فائق میڈیکل کمپلیکس و صدر المصطفی فاؤنڈیشن فیصل آباد ملک محمد علی کلاسن نے بریفنگ دی۔اور بتایا کہ آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں فائق میڈیکل کمپلیکس پر لاکھوں روپے کا مفت علاج کیا جاچکا ھے۔میڈیکل ٹیم روزانہ کی بنیاد پر غریب محلوں میں فری میڈیکل الٹراساؤنڈ۔فزیو۔کے کیمپ کررھی ھے۔فائق میڈیکل کمپلیکس پر گیارہ قسم کے سپشلیسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم موجؤد ھے۔کمپلیکس پر معزورں کے لیے بحالی مرکز قائم ھے۔جس میں فزیو تھراپی۔سائکالوجسٹ۔سپیچ تھراپسٹ۔ساتھ آرتھو پیڈک سرجن۔سرجیکل سرجن بھی موجود ھے۔کمپلیکس پر گائنی کا شعبہ بھی موجود ھے۔فیصل آباد کی دو گائناکلوجسٹ 24گھنٹے ایمرجنسی بیک اپ کے ساتھ خدمات سرانجام دے رھی ھیں۔مناسب فیس ھے۔غریب افراد کے لیے صرف سو روپے پرچی فیس میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر سے چیک اپ ۔ادویات کی سہولت موجود ھے۔المصطفے انسٹیٹوٹ آف پیرامیڈیکس میں تمام پیرامیڈیکس کورسز مناسب فیس میں کروائے جارھے ھیں۔