October 28, 2026

*وہاڑی* *محکمہ ٹریفک پولیس وہاڑی کی مال بناؤ محم جاری*

20241010_143638

*وہاڑی*

*محکمہ ٹریفک پولیس وہاڑی کی مال بناؤ محم جاری*

*وہاڑی ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث ٹریفک کا نظام درم برم ہو چکا ہے ٹریفک پولیس کے ذمہ داران و اہلکار شہر کے اہم مقامات اور چوک چراہوں پر ڈیوٹیاں دینے کے بجائے مال بنانے میں مصروف سکول و کالجز کی چھٹی کے اوقات ٹریفک کا جام ہونا معمول بن چکا ہے*

تفصیلات کے مطابق وہاڑی(بیو رو چیف ) کلب روڈ رحیم سینٹر پلازہ ریل بازار پر ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث ٹریفک کا جام اور لڑائی جھگڑے معمول بن چکا ہے شہریوں کا کہنا ہے لکشمی بائی کا کمال ہے ٹریفک پولیس نے اوور لوڈ مال بردار گاڑیوں کو دن کے وقت شہر میں آنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے چائے پانی کے ساتھ دوسری طرف مین کلب روڈ پر کثیر تعداد میں رکشہ والوں کو پارکنگ کی کھلی اجازت دے دی ہے جس کی وجہ سے ان رکشہ والوں کا بازار میں ائی لیڈیز کے ساتھ بدتمیزی اور بازار میں لڑائی جھگڑا معمول بن چکا ہے جب کہ ٹریفک پولیس کو متعدد بار مختلف دکانداروں نے درخواست گزاری لیکن ٹریفک پولیس کے کان پرجوں تک نہ رنگی محمد احسن،رانا ارسلان،ایوب احمد،محمد خورشید،شہباز علی،کاشف حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ائی جی پنجاب ، آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہےکہ مین کلب روڈ رحیم سینٹر پلازہ کے پاس کسی ایماندار افیسر کو تعینات کیا جائے اور مین کلب روڈ پر ناجائز رکشے اڈا کو ختم کروایا جائے