میلسی (بیو رو چیف ) زبردستی استعفٰی لینے اور زدوکوب کرنے اور دھمکانے پر جمعیت علماء اسلام تحصیل میلسی کے امیر میاں مشتاق احمد نے حافظ عمر فاروق ، مولوی طیب مراد ، مولوی شفیق احمد ، مولوی محمد امین اور مفتی مطیع اللہ سمیت 5 کارکنوں کی بنیادی رکنیت ختم
میلسی (بیو رو چیف ) زبردستی استعفٰی لینے اور زدوکوب کرنے اور دھمکانے پر جمعیت علماء اسلام تحصیل میلسی کے امیر میاں مشتاق احمد نے حافظ عمر فاروق ، مولوی طیب مراد ، مولوی شفیق احمد ، مولوی محمد امین اور مفتی مطیع اللہ سمیت 5 کارکنوں کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے مزید کاروائی کے لیے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی اور صوبائی سطح کے امراء کو درخواستیں دے دی۔ تفصیل کے مطابق جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر کو دی گئی درخواست میں میاں مشتاق احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ شب ان کے جنرل سیکرٹری مولوی طیب مراد نے انہیں بتایا کہ فدہ ٹاون میں واقع نور مسجد میں میٹنگ ہے ۔جب میں وہاں پہنچا تو وہاں پہلے سے موجود مولوی طیب مراد، مولوی محمد امین ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مولوی شفیق احمد ،حافظ عمر فاروق محبت پوری اور مفتی مطیع اللہ نے انہیں کہا کہ ایک غیر عالم ہم پر امیر ہو یہ ہم برداشت نہیں کر سکتے لہذا استعفیٰ پر سائن کرو۔ میرے انکار کرنے پر انہوں نے مجھے زدوکوب کیا، دھمکایا ڈرایا اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔ میں بڑی مشکل سے جان بچا کر وہاں سے بھاگا ۔انہوں نے صوبائی اور ضلعی امیر سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔دریں اثناء میاں مشتاق احمد نے ان 5 افراد کی بنیادی رکنیت کو پانچ سال کے لیے ختم کردیا۔واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرتی ان خبروں کی تصدیق اور مؤقف جاننے کے لیےجب میڈیا نے جمعیت علماء اسلام کے تحصیل امیر سے مؤقف لینا چاہا تو انہوں نے یہ کہہ کر مؤقف دینے سے انکار کر دیا کہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے ہم اسے میڈیا پر اچھالنا نہیں چاہتے۔ دوسری طرف مفتی مطیع اللہ نے مؤقف دینے سے انکار کر دیا۔جبکہ مولوی طیب مراد نے کہا کہ یہ جھوٹ ہے اور میاں مشتاق دھوکے سے امیر بن گیا تھا۔ اس سوال کے جواب میں کہ جب وہ امیر اور آپ جنرل سیکرٹری بنے تھے تو میڈیا آپ پر دونوں کی تصاویر شائع ہوئی تھیں ۔ تو انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں پتا نہیں تھا بعد میں پتا چلا کہہ وہ دھوکے سے امیر بن گیا ہے تو ہم نے ان پر عدم اعتماد کردیا ہے۔