October 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق غیر ملکیوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کے سلسلہ میں آر پی او ساہیوال محبوب رشید کا ڈی پی او ساہیوال کے ہمراہ ضلع ساہیوال میں مختلف چائنیز رہائش گاہوں کا وزٹ

20241008_150654

سکیوٹی انتظامات کا جائزہ ، سکیورٹی مزید فول پروف بنانے کے احکامات
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے احکامات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے ہمراہ ضلع ساہیوال کی مختلف چائنیز رہائش گاہوں کا وزٹ کیا۔وزٹ کے دوران آر پی اوساہیوال محبوب رشید نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مزید بہتری کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں
پاکستان اور چائنہ کی جو لازوال دوستی ہے ساہیوال ریجن کی پولیس اس کو نبھانے کے لیے ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور غیر ملکیوں کے تحفظ کے لیے ساہیوال ریجن پولیس ہمہ وقت کوشاں ہیں۔آر پی او محبوب رشید