*کراچی دھماکا: 6 نمبروں کا ڈیٹا موصول، 9 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا*
*کراچی دھماکا: 6 نمبروں کا ڈیٹا موصول، 9 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا*
حکام کا بتانا ہےکہ جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد 6 مشکوک نمبرزکاڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے جب کہ حملہ آورکے پاس حملےکے وقت موبائل فون نہیں تھا دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا روٹ بھی مل گیا ہے، حملہ آور دھماکے سے قبل بھی ائیر پورٹ سگنل سےگزرا تھا حکام کا مزید بتانا ہے کہ حملے میں متاثرہ 16 گاڑیوں کی مکمل تفصیلات حاصل کرلی ہیں، کرائم سین کو جلد کلیئر کردیا جائے گا مگر حملے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا۔