October 28, 2026

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی افراد کی فلاح اور بہبود کے لیے بہترین اقدام حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی افراد کی مالی امداد اور ان کو

IMG-20241008-WA0597

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ( ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی افراد کی فلاح اور بہبود کے لیے بہترین اقدام حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی افراد کی مالی امداد اور ان کو مستحکم کرنے کے لیے ہمت کارڈ کا اجراء کردیا گیا تینوں تحصیلوں میں محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام خصوصی افراد میں ہمت کارڈز تقسیم کیے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فضل عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق خان،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو دیپالپور ڈاکٹر عادل رشید سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے،مسلم لیگی راہنما جاوید خان،ماجد خان وٹو،چوہدری بلال ضیاء الدین و دیگر نے خصوصی افراد میں ہمت کارڈز تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنے کی صلاحیت سے محروم خصوصی افراد کی مالی امداد اور ان کو مستحکم کر کے ان کی محرومیوں کو کم کیا جا سکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف محروم طبقات کی بہتری کے لیے پُرعزم ہیں اور ان کی مالی امداد کرکے کام کرنے کی صلاحیت سے محروم اہلیت کے حامل افراد میں ہمت کارڈ کا اجراء اس سلسلہ کی اہم کڑی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق خان نے کہا کہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 1793 اہل معذور افراد کو رجسٹر کیا گیا ہے، ان کو حکومت پنجاب کی جانب سے سہ ماہی 10500 روپے فراہم کیے جائیں گے اور کارڈ کے اجرا کے لیے ہر تحصیل میں سوشل ویلفیئر سنٹر میں ایک سہولت سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے جہاں محکمہ سوشل ویلفیئر اور بنک کے نمائندے خدمات سر انجام دیں ، وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمت کارڈ کے پائلٹ پروجیکٹ کی پہلی قسط کے پہلے روز مجموعی طور پر 250 مخصوص افراد میں 10500 روپے فی کس رقم تقسیم کی جائے گی جبکہ اگلی اقساط ہمت کارڈ کے ذریعے مستحق افراد کو دی جائیں گی۔