October 28, 2026

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل حافظ عمر طیب نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے اور خوشحال کنبے کی تشکیل کیلئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے پاپولیشن ویلفیئر

IMG-20241008-WA0596

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل حافظ عمر طیب نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے اور خوشحال کنبے کی تشکیل کیلئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو اپنی ذمہ داریاں زیادہ تندہی سے انجام دینی ہونگی اور شہریوں میں مختصر فیملی سائز کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلانی ہو گی۔کیونکہ وسائل کے مطابق فیملی سائز ہونے سے ہی بچوں کی متوازن خوراک، لباس، بہتر رہائش، اعلی تعلیم اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے جس سے ہر بچے کو مناسب توجہ ملے گی اور صحت مند معاشرہ تشکیل پائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے محکمہ بہبود آبادی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، سماجی بہبود، اوقاف، تعلقات عامہ اور بہبود آبادی کے مقامی حکام سمیت ممبران رابطہ کمیٹی نے شرکت کی۔ضلعی آفیسربہبودآبادی چوہدری عاصم ہدایت نے اس موقع پر شرکاء کو محکمہ کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کے زیر انتظام شادی شدہ جوڑوں کا ڈیٹا کا ڈیمو گرافی ڈیش بورڈ پہ اندراج کیا جا رہا ہے جس کے مطابق مستقبل کی پالیسیاں بنانے میں مدد ملے گی ماں بچے کی صحت، بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے، نوجوانوں کے مسائل اور بڑھتی آبادی کے بارے میں آگاہی اور خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ معاشرے میں تولیدی صحت کے حقوق کے بارے میں قبولیت بڑھانے، خواتین کے فیصلہ سازی کے اختیار کو وسعت دینے اور خاندان کو اپنے وسائل کے مطابق پلان کرنے کے لیے معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اس ضمن میں علماء کرام کو پروگرام میں شامل کرنے اور سکول کالجز اور یونیورسٹیز میں آگاہی لیکچرز دینے کااہتمام کیا جارہاہے کیونکہ آبادی اور وسائل میں توازن سے ہی دیرپا ترقی کا حصول ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں محکمہ خواتین کے تولیدی حقوق،ماں اور بچے کی صحت کی فراہمی، نوجوانوں کے ذہنی، جسمانی، تولیدی مسائل کے حل اور آبادی اور وسائل میں توازن کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔اجلاس کے اختتام پر ضلعی آفیسر نے چئیرمین سے درخواست کی کہ نئے شادی شدہ جوڑوں کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ڈیٹا کی فراہمی کے احکامات صادر کیے جائیں۔