خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب محمد طاہر علی کے احکامات کی روشنی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب محمد طاہر علی کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خوشاب سید قمر اقبال حیدر کی زیرِ نگرانی ٹریفک پولیس خوشاب کے عملے نے چوک گروٹ سے آدھی کوٹ تک مختلف ٹالز اور لوڈنگ پوائنٹس کا دورہ کیا، جہاں کرشنگ سیزن کے پیشِ نظر گنے کی ٹرالیوں اور دیگر سامان بردار گاڑیوں پر لوڈنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ٹالز اور لوڈنگ پوائنٹس کے مالکان و منتظمین کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ کسی بھی گاڑی یا ٹرالی پر مقررہ حد سے زائد سامان لوڈ نہ کیا جائے۔ بالخصوص گنے کی ٹرالیوں، لکڑی بردار گاڑیوں اور دیگر لوڈنگ وہیکلز میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سامان گاڑی کی سائیڈوں سے باہر نہ نکلا ہو اور دورانِ سفر کسی دوسرے روڈ یوزر کے لیے خطرے کا باعث نہ بنے۔
ٹریفک پولیس خوشاب کی جانب سے واضح کیا گیا کہ اوور لوڈنگ، گاڑیوں سے باہر نکلے ہوئے لکڑی کے ٹکڑوں، گنے اور غیر محفوظ طریقے سے سامان لادنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔