قصور ڈپٹی کمشنر آفس کے پبلک ٹوائلٹس کی ابتر حالت، صفائی کے دعوؤں پر سوالات اٹھنے لگے
قصور
ڈپٹی کمشنر آفس کے پبلک ٹوائلٹس کی ابتر حالت، صفائی کے دعوؤں پر سوالات اٹھنے لگے
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس قصور میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ دفتر کے پبلک ٹوائلٹس کی انتہائی ابتر صورتحال نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ پبلک ٹوائلٹس میں جگہ جگہ گندگی اور شدید تعفن کے باعث شہریوں کے لیے چند لمحے کھڑا ہونا بھی دشوار ہو گیا ہے نیز نا تو بیسن پر ٹوٹیاں لگی ہیں اور نا ہی فلش والی جگہ پر ٹوٹیاں موجود ہیں بلکہ پائپ لگا کر پانی کی موجودگی ہے جس باعث لوگوں پر چھینٹے پڑتے ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات صرف افسران کے دفاتر تک محدود دکھائی دیتے ہیں، جبکہ عوام کے استعمال کے لیے بنائے گئے پبلک ٹوائلٹس کی حالت انتہائی قابلِ تشویش ہے۔ بدبو اور گندگی کے باعث شہری شدید اذیت کا سامنا کر رہے ہیں
شہریوں نے اس صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک ٹوائلٹس کی فوری صفائی، جراثیم کش اسپرے اور مستقل بنیادوں پر صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ سرکاری دفتر آنے والے سائلین کو بنیادی سہولیات میسر آ سکیں
شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ جب ضلعی انتظامیہ کے مرکزی دفتر میں ہی صفائی کے انتظامات کا یہ حال ہے تو دیگر سرکاری اداروں میں عوام کو کس معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہوں گی؟