November 25, 2026

ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کی زیر صدارت ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے حوالے سے اجلاس، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامات اور پیش رفت کا جائزہ

Screenshot_2026-11-21_151416.875

ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کی زیر صدارت ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے حوالے سے اجلاس، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامات اور پیش رفت کا جائزہ

بہاولنگر() ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی منصوبے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پروگرام پر عملدرآمد، انتظامی امور، متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں اور دیگر اہم معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پروگرام کے تحت جاری اقدامات اور انتظامات کو مؤثر بنانے کے حوالے سے متعلقہ افسران سے بریفنگ حاصل کی۔
ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے ہدایت کی کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت حکومتی پالیسی اور جاری کردہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ پروگرام کے ثمرات مستحق اور اہل افراد تک پہنچ سکیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پروگرام سے متعلق انتظامی معاملات، ضروری کارروائیوں اور عوامی سہولت کے امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور پروگرام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔