November 25, 2026

عمرکوٹ: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ اعجاز احمد جتوئی کی زیر صدارت ضلع میں کھاد کی فراہمی، دستیابی اور قیمتوں کی نگرانی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد۔

Screenshot_2026-11-21_151416.875

عمرکوٹ: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ اعجاز احمد جتوئی کی زیر صدارت ضلع میں کھاد کی فراہمی، دستیابی اور قیمتوں کی نگرانی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد۔

عمرکوٹ (ھ-آ) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ اعجاز احمد جتوئی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں ضلع عمرکوٹ میں زرعی کھاد، خصوصاً یوریا کی فراہمی، دستیابی اور قیمتوں کی نگرانی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر عمرکوٹ ایاز کاچھیلو، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار، اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجی کمار ترکیو، اسسٹنٹ کمشنر پتھورو محمد اسامہ وڑائچ، کھاد کمپنیوں کے نمائندوں، زرعی اداروں اور آبادگاروں کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع عمرکوٹ میں کھاد کی طلب اور فراہمی، مارکیٹ میں دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر کھاد کی سپلائی کے نظام کا جائزہ لینے اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی، ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد جتوئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ضلع عمرکوٹ کی معیشت کا اہم شعبہ ہے اور کاشتکاروں کو زرعی ضروریات کے مطابق کھاد کی بروقت اور مناسب قیمت پر فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے، انہوں نے متعلقہ افسران اور کھاد کمپنیوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ کھاد کی سپلائی اور فروخت کے عمل کی مؤثر نگرانی کی جائے تاکہ کاشتکاروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اجلاس میں کھاد کے رجسٹرڈ ڈیلرز کی فہرست، مختلف تعلقوں میں کھاد کی دستیابی اور آبادگاروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی امور زیر بحث آئے، اس سلسلے میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کھاد کی فراہمی اور قیمتوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں اور آبادگاروں کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں رہیں، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ضلع عمرکوٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن عمرکوٹ، سندھ آبادگار بورڈ، انڈس ایگریکلچر فاؤنڈیشن، اینگرو فرٹیلائزرز، فاطمہ فرٹیلائزرز، نیشنل فرٹیلائزرز مارکیٹنگ کمپنی اور آبادگاروں و زمینداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، ااجلاس کا مقصد ضلع عمرکوٹ میں کھاد کی بلا تعطل فراہمی، مناسب قیمتوں پر دستیابی اور کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔