محکمہ اطلاعات، حکومتِ سندھ، ضلع عمرکوٹ ہینڈ آؤٹ مورخہ: 24 نومبر 2026ء
محکمہ اطلاعات، حکومتِ سندھ، ضلع عمرکوٹ
ہینڈ آؤٹ
مورخہ: 24 نومبر 2026ء
عمرکوٹ: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ اعجاز احمد جتوئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور وفاقی و صوبائی ایپکس کمیٹیوں کے فیصلوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
عمرکوٹ (ھ۔آ) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ اعجاز احمد جتوئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان (NAP) پر عملدرآمد اور فیڈرل ایپکس کمیٹی و صوبائی ایپکس کمیٹیوں کی جانب سے کیے گئے فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جاوید احمد ڈاہری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو عمران آرائیں، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار، اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجے کمار ترڪیو، اسسٹنٹ کمشنر پتھورو، ڈی ایس پی عمرکوٹ غلام حسین تھیبو، سی ایم او ضلع کونسل، انچارج فیوژن کنٹرول روم، محکمہ سماجی بہبود، محکمہ اطلاعات، محکمہ زراعت، سی ایم او میونسپل کمیٹی عمرکوٹ، ایکسیئن حیسکو، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، محکمہ وومین ڈویلپمنٹ، محکمہ کھیل، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، محکمہ انسدادِ منشیات، محکمہ ایکسائز، کنری، سامارو، ڈھورو نارو اور پتھورو کے ٹاؤن افسران، متعلقہ ضلعی افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقرر کردہ اقدامات، امن و امان کے قیام، حساس مقامات کی سیکیورٹی، مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی اور مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور زیر بحث آئے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد جتوئی نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ نیشنل ایکشن پلان اور وفاقی و صوبائی ایپکس کمیٹیوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں، انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھتے ہوئے معلومات کے بروقت تبادلے اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں، کسی بھی مشکوک سرگرمی یا امن و امان میں خلل ڈالنے والے عوامل کی بروقت نشاندہی کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے اپنی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت دی گئی ذمہ داریوں پر پیش رفت سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ حکومتی فیصلوں پر مؤثر اور مربوط انداز میں عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے، اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع عمرکوٹ میں امن، استحکام اور قانون کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔