November 25, 2026

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کے مختلف تعلیمی اداروں، سڑکوں اور گرین بیلٹس کے دورے

Screenshot_2026-11-21_151416.875

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کے مختلف تعلیمی اداروں، سڑکوں اور گرین بیلٹس کے دورے

– ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کا متعلقہ افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

– ڈپٹی کمشنر نے پرائمری سکول نزد مہاجر کالونی گاہوشالا کا دورہ کیا

– گورنمنٹ ہائی سکول بیر والا میں تعلیمی انتظامات اور بنیادی سہولیات کا جائزہ

– سکولوں میں اساتذہ و عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور تدریسی ماحول کی چیکنگ

– طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سکول عمارتوں کی حالت کا معائنہ

– ڈپٹی کمشنر کا دھانی منی رام اور سوائی والا میں ستھرا پنجاب سرگرمیوں کا جائزہ

– صفائی ستھرائی، کوڑا کرکٹ کی تلفی اور عملے کی کارکردگی چیک کی گئی

– ہارون آباد روڈ بائی پاس گرین بیلٹ کا دورہ، صفائی اور دیکھ بھال کے انتظامات کا معائنہ

– ڈپٹی کمشنر کی متعلقہ محکموں کو صفائی ستھرائی اور انتظامی امور مزید بہتر بنانے کی ہدایات

– سرکاری سکولوں میں بہتر تعلیمی ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر

– عوامی مقامات، سڑکوں اور گرین بیلٹس کی صفائی و خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے، ڈپٹی کمشنر

– فیلڈ مانیٹرنگ کے ذریعے سرکاری اداروں کی کارکردگی اور عوامی سہولیات کا جائزہ جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر