خوشاب(راجہ نورالٰہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر اور سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث
خوشاب(راجہ نورالٰہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر اور سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی سے مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ ضلع خوشاب کی نامزد صدر میڈم ہما ٹوانہ نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس جوہرآباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے میڈم ہما ٹوانہ کو خواتین ونگ کی ضلعی صدارت کی ذمہ داریاں ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے لیے اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈم ہما ٹوانہ اپنی صلاحیتوں اور تنظیمی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع خوشاب میں خواتین ونگ کو جلد فعال اور منظم کریں گی اور خواتین کو مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ترقی، فلاح و بہبود اور معاشرتی و سیاسی میدان میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گی۔
اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ ضلع خوشاب میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور خواتین کی سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں شرکت بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔