November 21, 2026

سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین شیدی )جرائم پیشہ عناصر سمیت منشیات فروشوں کے خلاف

IMG-20261121-WA3000

سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین شیدی )جرائم پیشہ عناصر سمیت منشیات فروشوں کے خلاف سکھر پولیس کا کریک ڈاﺅن جاری، 05 ملزمان گرفتار، منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد، ترجمان سکھر پولیس کے جاری بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP,QPM کی ہدایت پہ سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد سمیت سماجی برائیوں میں ملوث کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ، ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کی حدود میں کامیاب کارروائیاں، منشیات چرس اور شراب کی بوتلیں سمیت 02 ملزمان گرفتارکیا ، گرفتار ملزم آکاش سے 1150 گرام چرس اور ملزم دانش شیخ کے قبضے سے 04 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی۔ مقدمات درج ، اسی طرح ایس ایچ او تھانہ دبر کی حدود میں کامیاب کارروائی، منشیات سپلائر ملزم گرفتارگرفتار ملزم سہیل احمد کوسو کے قبضے سے 1100 گرام منشیات چرس کو برآمد کیا گیا۔ مقدمہ درج ، ایس ایچ او تھانہ تماچانی کی حدود میں کامیاب کارروائی، گٹکہ سپلائر ملزم گرفتار،گرفتار ملزم یاسر ابڑو کے قبضے سے 5 پیکٹ آداب گٹکہ چھالیہ کو برآمد کیا گیا۔ مقدمہ درج ،ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ نے تلاش ایپ ڈیوائس ٹیم کے ہمراہ حدود میں کامیاب کارروائی، سنگین کیس میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم غلام حیدر مہر مقدمہ نمبر 53/2023 دفعات 420,406,506/2,504 ت پ تھانہ تماچانی کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب و اشتہاری تھا۔