November 21, 2026

سکھر ( روھڑی سلمان ملک لوکو شیڈ ) آٹھویں اور نویں جماعت کے طلبہ کے بوگس سرٹیفکیٹس بنانا نہ صرف تعلیمی نظام کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے

IMG-20261121-WA2909

سکھر ( روھڑی سلمان ملک لوکو شیڈ ) آٹھویں اور نویں جماعت کے طلبہ کے بوگس سرٹیفکیٹس بنانا نہ صرف تعلیمی نظام کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے بلکہ معصوم بچوں کے مستقبل کو داو¿ پر لگانے کے مترادف ہے، ایسے غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں ان خیالات کا اظہارریجنل ڈویڑنل سکھر شہاب الدین انڈھڑنے اپنے دفتر میں میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم اور مستقبل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، بیان میں واضح کیا کہ بوگس سرٹیفکیٹس کے اجرا میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاکہ تعلیمی نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور اس قسم کے غیر قانونی عمل کا سدباب ہو، بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والے افراد کو قانون اور محکمہ جاتی ضابطوں کے مطابق جوابدہ ہونا پڑے گا، طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کریں، اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے نظام میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، اب جن اسکولوں میں خستہ حالی، سہولیات کی کمی یا دیگر انتظامی مسائل سامنے آئیں گے، ان کے حل کے لیے متعلقہ اسکول انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، شہاب الدین انڈڑ نے مزید کہا کہ تمام اسکولوں کو اپنے فنڈز فراہم کیے گئے ہیںجن کے ذریعے تعلیمی اداروں میں فرنیچر، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں، اسکولوں کے پرنسپل اور انتظامی عملے کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ دستیاب وسائل کو مو¿ثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ محفوظ اور بہتر مستقبل فراہم کریں ۔