ڈپٹی کمشنر بونیر محمد انوار الحق کا بنیادی مرکز صحت ایلئی کا دورہ۔
ڈپٹی کمشنر بونیر محمد انوار الحق کا بنیادی مرکز صحت ایلئی کا دورہ۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بونیر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بونیر اور محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
بونیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر بونیر محمد انوار الحق نے بنیادی مرکز صحت (BHU) ایلئی کی تزئین و مرمت کے بعد افتتاح کیا اور مرکز صحت میں دستیاب ادویات، طبی سہولیات اور مجموعی انتظامی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو صحت کی سہولیات کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضروری انتظامی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بونیر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بونیر اور محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔