خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او خوشاب طاہر علی نے جوہرآباد میلہ گراؤنڈ سپورٹس
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او خوشاب طاہر علی نے جوہرآباد میلہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس کا وزٹ کیا۔ ڈی پی او خوشاب نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خوشاب سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ گراؤنڈ ،سیکیورٹی انتظامات اور دیگر سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ اسٹیڈیم ،تیار کی جانے والی پچز،نٹ پریکٹس ،جم ،پارک ایریا ،چھولوں کی جگہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب خُرم حمید،اے ڈی سی ایم ایس ذریاب ساجد،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب، اسپشل برانچ سیکورٹی برانچ ،پنجاب پولیس کے افسران ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور،محکمہ واسا،سُتھرا پنجاب سمیت سپورٹس کمپلیکس کا سٹاف بھی موجود تھا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے بریف کیا علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ڈی پی او خوشاب نے لاہور قلندر کی مہمان ٹیم سے ملاقات کی اور انتظامات ودیگر سرگرمیوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔