November 20, 2026

نوجوانوں کی شوقین 45 سالہ خاتون نے اپنی ہوس کے چکر میں کچھ ماہ پہلے اس نوجوان کو مروا ڈالا تھا

FB_IMG_1795149235275

نوجوانوں کی شوقین 45 سالہ خاتون نے اپنی ہوس کے چکر میں کچھ ماہ پہلے اس نوجوان کو مروا ڈالا تھا ۔۔۔ حافظ آباد کے علاقہ کسوکی میں پیش آئے واقعہ کی روداد ۔۔۔ مصرف نامی جس نوجوان کو آپ دولہے کے طور پر دیکھ رہے ہیں یہ بچپن میں یتیم ہو گیا تھا ماں باپ دونوں نہ رہے ، ساتھ بیٹھے نیک دل شخص نے 10 ماہ کے اس بچے کو اپنی کفالت کی چھاؤں میں لے لیا ، کچھ رشتہ داری کا خیال اور کچھ معصوم بچے کو دیکھ کر اللہ نے دل میں خیال ڈال دیا ۔ بچہ انکے گھر میں پلتا بڑھتا رہا ۔ اپنے بچوں سے بھی زیادہ اس بچے کو اہلخانہ نے توجہ اور محبت دی لیکن لاڈ کی وجہ سے بچہ 5 ویں جماعت سے آگے نہ بڑھ سکا تو اسے گھر اور زمیندارے کے کام کاج میں ڈال دیا گیا ، مصرف محنتی نوجوان تھا سارے گھر کی ذمہ داری اس نے اپنے کندھوں پر لے لی پھر اسی رشتہ دار نے بہت اچھا رشتہ دیکھ کر اس نوجوان کی شادی بھی کردی۔ اپنے گھر کے ساتھ شادی شدہ جوڑے کو نیا مکان مل گیا ۔قسمت کی بات کہ اسے دلہن بھی بہت پیاری ملی تھی لیکن بدقسمتی یہ کہ مصرف کو شادی سے قبل اسی علاقے کی ایک عورت نے اپنے چکر میں پھانس رکھا تھا ۔ کئی بچوں کی ماں کئی ماہ چوری چھپے یہ تعلقات چلاتی رہی ۔ مصرف کی شادی ہو گئی تو کچھ ہفتے بعد خاتون نے اسے ملنے کے لیے اپنے گھر بلایا جہاں بدقسمتی سے اسکے شوہر نے دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، مصرف کسی نہ کسی طرح جان بچا کر بھاگ آیا لیکن اس خاتون کا شوہر مصرف کا دشمن بن گیا اور اسکے پیچھے لگ گیا ، کئی ماہ قبل وقوعہ کی رات خاتون کا شوہر دیوار پھلانگ کر مصرف کے گھر گھسا ، مصرف جان بچانے کے لیے بھاگا اور اپنے مکان کی چھت پر چڑھ گیا وہاں وہ کسی کو مدد کے لیے فون کررہا تھا جب اس شخص نے بغدے کا سر میں وار کرکے مصرف کو گرا دیا اور پھر درجن بھر وار مزید کرکے اسکا خاتمہ کردیا ۔۔۔۔ اس خوفناک ق۔ت۔ل کی واردات کے ملزم کو پولیس نے 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا تھا ۔ افسوس عورت کو کوئی سزا نہ ملی سکی ، ایک یتیم نوجوان صرف اس عورت کے چکر میں پڑ کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ ساری زندگی محنت کرکے خاندان کو پالنے والا اسکا شوہر آج جیل میں بند ہے ۔۔۔۔۔