November 20, 2026

*آن لائن جوئے کے خلاف تاریخی آپریشن، 240 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف، بینک اکاؤنٹس کی آڑ میں کیا کھیل کھیلا جا رہا تھا؟*

IMG-20261120-WA0059

*آن لائن جوئے کے خلاف تاریخی آپریشن، 240 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف، بینک اکاؤنٹس کی آڑ میں کیا کھیل کھیلا جا رہا تھا؟*

این سی سی آئی اے نے کراچی میں آن لائن جوئے اور بیٹنگ ایپس کے بڑے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں 240 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد اکبر کے مطابق 5 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔
📌 اہم نکات:
▪️ تین ماہ کی تحقیقات میں 38 بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی، 38 کمپنیوں کا کردار زیرِ تفتیش
▪️ اسٹیٹ بینک نے 6 ارب 15 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز بتائی تھیں، جو تحقیقات میں 240 ارب تک پہنچ گئیں
▪️ ایک ارب روپے کی رقم اور اثاثے منجمد، ملزم سے 73 لاکھ روپے نقد برآمد
▪️ ڈیری اور ویب ڈیزائننگ جیسے کاروباروں کے نام پر اکاؤنٹس کھولے گئے، جبکہ سہولت کاری کے الزام میں بینک منیجرز بھی ایف آئی آر میں شامل
▪️ دیگر کارروائیاں: ڈارک ویب پر خفیہ ڈیٹا بیچنے والا ملزم، ڈبہ اسکیم کو ڈائلر سافٹ ویئر دینے والا اور جامعات میں منشیات سپلائی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
▪️ آن لائن جنسی استحصال کے خطرے سے دو بچیوں اور ایک بچے کو بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کیا گیا

#NCCIA #OnlineGambling #Karachi #CyberCrime