November 19, 2026

بہاولنگر: افتخار احمد لکھویرا کی کانفرنس، آبائی زمین پر قبضے کی کوشش اور قتل کی دھمکیوں کا الزام

Screenshot_2026-11-16_075026.862

بہاولنگر: افتخار احمد لکھویرا کی کانفرنس، آبائی زمین پر قبضے کی کوشش اور قتل کی دھمکیوں کا الزام

موضع میرو بلوچ کے رہائشی افتخار احمد لکھویرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آبائی اور وراثتی زمین پر ناجائز قبضے کی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں طارق جاوید، علی عمران، محمد شہزاد وغیرہ قریب 30 مسلح افراد کے ساتھ زمین پر قبضہ کرنے آئے تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کوشش کو ناکام بنا دیا، اور اس کا مقدمہ نمبر 392/26 تھانہ بخشن خاں میں درج ہوا۔افتخار احمد لکھویرا نے الزام لگایا کہ قبضے میں ناکامی کے بعد اب انہیں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اور ان افراد کی پشت پناہی سیکیورٹی افسر چشتیاں مرزا ناصر کرتا ہے۔انہوں نے مزید الزام لگایا کہ مرزا ناصر اس سے قبل مختلف اوقات میں اپنی پوزیشن کی دھمکی دے کر نقد رقم اور قیمتی اشیاء وصول کر چکا ہے، اور 16 سال سے مسلسل چشتیاں تعینات ہے جو اپنی سیٹ کا ناجائز استعمال کرتا ہے۔افتخار احمد لکھویرا نے آئی جی پنجاب، آر پی او، ڈی پی او بہاولنگر اور ڈی ایس پی چشتیاں سے اپیل کی ہے کہ دھمکیاں دینے والے افراد سے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ان عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔