ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کے لیے ایکسٹرا وارڈ قائم ہے ایم ایس ڈاکٹر محمد انور سکھیرا قابل
ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کے لیے ایکسٹرا وارڈ قائم ہے ایم ایس ڈاکٹر محمد انور سکھیرا قابل ڈاکٹرزکی نگرانی میں حفاظتی انتظامات جاری ہیں
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سرکاری اسپتال میں ڈینگی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر ڈینگی وارڈ بھی قائم ہے جہاں مشتبہ ڈینگی مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات موجود ہیں۔ایم ایس ڈاکٹر محمد انور سکھیرا کے مطابق ہسپتال میں ڈینگی کے مشتبہ (Suspected) کیسز آتے رہتے ہیں، تاہم تاحال کوئی بھی مریض تشویشناک یا سنگین حالت میں رپورٹ نہیں ہوا۔ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کی طبی نگرانی اور بروقت تشخیص کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ایم ایس نے کہا کہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے دورے کرکے انتظامی امور اور طبی سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کی جانب سے مریضوں کو بہتر علاج معالجہ فراہم کرنے، ہسپتال کے نظام کو بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے فیلڈ میں عملی اقدامات جاری ہیں۔
شہری حلقوں نے ہسپتال میں ڈینگی کے لیے علیحدہ وارڈ کے قیام اور انتظامی نگرانی کو اہم اقدام قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔