November 19, 2026

ہارون آباد: *اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ھارون آباد کا کھاد ڈیلرز کے گوداموں کا دورہ، کھادوں کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے*

IMG-20261119-WA0229

ہارون آباد: *اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ھارون آباد کا کھاد ڈیلرز کے گوداموں کا دورہ، کھادوں کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے*

ہارون آباد :اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ہارون آباد ریحان عالم نے تحصیل ہارون آباد میں مختلف کھاد ڈیلرز کے گوداموں کا دورہ کیا اور کھادوں کے معیار کو جانچنے کے لیے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوا دیے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے کھادوں کے معیار اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق کھاد خریدیں اور غیر ضروری ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھادوں میں ملاوٹ، غیر معیاری مصنوعات کی فروخت اور مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے ڈیلرز کے خلاف محکمانہ قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ کھادوں کا معیاری اسٹاک برقرار رکھیں اور کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائیں۔