*ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 123اور کمالیہ شہر کی معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت
*ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 123اور کمالیہ شہر کی معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت چوہدری خوشی جٹ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر دنیا کی بے حسی ایک سنگین انسانی المیہ ہے۔یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں کا کہنا تھا کہ غزہ پر صیہونی ریاست کی بربریت کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے، 41 ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا گیا، معصوم بچوں اور عورتوں سمیت پناہ گزین کیمپوں کے مکینوں کو بھی موت کے گھاٹ اتارا گیا۔انہوں نے کہا کہ صیہونی فورسز نے غزہ کے انفراسٹرکچر بشمول ہسپتالوں اور سکولوں کو باقاعدہ طور پر نشانہ بنا کر تباہ کیا ، اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی اب لبنان اور خطے کے دوسرے ممالک تک پھیل چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے جنگی جرائم سے تاریخ کے سیاہ ترین باب تحریر کر رہا ہے، آج ہر پاکستانی اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔*