خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اور ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے جوہرآباد میلہ گراؤنڈ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اور ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے جوہرآباد میلہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس کا خصوصی وزٹ کیا۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ گراؤنڈ اور دیگر سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اورڈپٹی کمشنر خوشاب نے سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ اسٹیڈیم ،تیار کی جانے والی پچز،نٹ پریکٹس ،جم ،پارک ایریا اور جھولوں کی جگہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظورنےسپورٹس کمپلیکس میں نوجوان کھلاڑیوں کی رجسٹر یشن کے عمل ،کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری کاموں بارے اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کو بریفنگ دی۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو رواں ماہ نومبرمیں شروع ہونے والے کرکٹ ایونٹ اورکھلاڑیوں کے ٹرائلزودیگر سرگرمیوں کے تمام انتظامات مکمل کرنے کے احکامات صادر کیے۔ اس موقع پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔