November 15, 2026

فیصل آباد۔۔۔۔مداح حسین مصطفائی کی رپورٹ المصطفی فاؤنڈیشن کے ساتویں یوم تاسیس کے موقع

IMG-20261114-WA0040

فیصل آباد۔۔۔۔مداح حسین مصطفائی کی رپورٹ
المصطفی فاؤنڈیشن کے ساتویں یوم تاسیس کے موقع پر فیصل آباد کی کابینہ کا اعلان کردیا گیا۔المصطفی فاؤنڈیشن ڈویژن فیصل آباد کے کوارڈنیئٹر اشرف رسول منج نے سنٹرل پنجاب کے صدر رانا محمد عمران۔جنرل سیکرٹری محمد ناصر قادری کی مشاورت سے فیصل آباد کے لے مداح حسین مصطفائی کلاسن۔جنرل سیکرٹری محمد ابرار ضیاء اور چنیوٹ کےلیے گل حمید سدھو کوارڈنیئٹر اور جھنگ کے لیے عرفان بشیر سیالوی کوارڈنیئٹر نامزد کیے ہیں۔اشرف رسول منج نے کہاکہ المصطفی فاونڈیشن ڈویژن فیصل آباد میں شاندار خدمات کا ریکارڈ رکھتی ھے۔سیلاب میں اہل علاقہ جھنگ اور چنیوٹ آج بھی المصطفی فاؤنڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں۔اس موقع پر انھوں نے نومنتخب سرپرست اعلی وبانی چیرمین ڈاکٹر خالد حسین۔نومنتخب چیرمین ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔مرکزی صدر محمد علی مصطفائی۔سیکرٹری جنرل حافظ محمد شاھد سیالوی اور دیگر ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔اور استقامت کی دعا کی۔