November 14, 2026

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اسلام آباد کے نامور صحافی عثمان خان کو معروف نیوز چینل

IMG-20261113-WA0155

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اسلام آباد کے نامور صحافی عثمان خان کو معروف نیوز چینل K21 News کا کوآرڈی نیٹر نمائندگان مقرر ہونے پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوءے ان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عثمان خان ایک باصلاحیت، محنتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافی ہیں۔ انہیں K21 News میں اہم ذمہ داری سونپا جانا ان کی صحافتی خدمات اور پیشہ ورانہ قابلیت کا اعتراف ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے ادارے کی ترقی اور صحافت کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عثمان خان اپنی صلاحیتوں، تجربے اور محنت سے صحافتی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے ان کے لیے کامیاب مستقبل اور ترقی و خوشحالی کی دعا بھی کی۔