November 14, 2026

بندھانی ہاؤس میانی روڈ پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

Screenshot_2026-11-13_144531.271

بندھانی ہاؤس میانی روڈ پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

سکھر (بیورو رپورٹ سید نصیر حسین شیدی) بندھانی ہاؤس میانی روڈ سکھر پر معین حسن راجپوت کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا، جس میں تاجر برادری، پاکستان پیپلز پارٹی سکھر کے کارکنوں اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سکھر چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر ملک فہد رضوان الحق، پاکستان پیپلز پارٹی سکھر کے انفارمیشن سیکرٹری غضنفر انصاری، خادم ملک، یاسر ملک، محمد بلال مغل، کاکا بندھانی سمیت دیگر دوستوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ کی سالگرہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی درازی عمر، صحت و سلامتی، سکھر شہر کی ترقی و خوشحالی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے سید ناصر حسین شاہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔