November 12, 2026

فیصل آباد۔۔۔۔۔ المصطفی فاؤنڈیشن کے ساتویں یوم تاسیس کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر میں بھی کیک کیٹنگ کی شاندار

IMG-20261112-WA0132

فیصل آباد۔۔۔۔۔
المصطفی فاؤنڈیشن کے ساتویں یوم تاسیس کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر میں بھی کیک کیٹنگ کی شاندار تقریب برائٹ سکول سسٹم مظفر آباد میں منعقد ھوئی جس میں مظفر آباد کے صدر محفوظ خان انقلابی۔اور جنرل سیکرٹری بی بی اختر اور دیگر احباب محبت نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے بانی چیرمین وسرپرست اعلی ڈاکٹر خالد حسین شھزاد اور انکی تمام ٹیم کو مبارکباد دی اور خدمت خلق کے اس قافلہ کے لیے خصوصی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ تھوڑے عرصہ میں ملک بھر میں المصطفی فاؤنڈیشن کا نیٹ ورک قائم ھوچکا ھے۔ڈاکٹر خالد حسین شھزاد کی انتھک محنت اور لگن اور شاندار قیادت میں اللہ تعالی کے فضل وکرم سے یہ قافلہ خدمت جاری وساری ھے۔انہوں نے نومنتخب چیرمین ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔سیکرٹری جنرل حافظ محمد شاھد سیالوی۔مرکزی صدر محمد علی مصطفائی اور دیگر ذمہ داران کو مبارکباد دی اور المصطفی فاؤنڈیشن کی نومنتخب ذمہ داران کے ساتھ مکمل تعاون اور ملکر چلنے کا عہد کیا۔المصطفی فاؤنڈیشن آزاد کشمیر میں جلد مزید کوارڈنیئٹر کا انتخاب کرے گی تاکہ پورے کشمیر میں المصطفی فاؤنڈیشن کا نیٹ ورک قائم ھوسکے۔