کوہاٹ اور صوابی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔اکرام الدین
کوہاٹ اور صوابی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔اکرام الدین
حملوں کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتا ہوں۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ کوہاٹ اور صوابی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ حملوں کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو مسلسل نشانہ بنایا جانا انتہائی تشویشناک ہے۔گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تعالی حملوں میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا دکھ اور غم کے اس گھڑی میں ہم شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔