ضلع جیکب آباد: (نامه نگار ) ریجنل ڈائریکٹر جیکب آباد علی اکبر جاگرانی کا
ضلع جیکب آباد: (نامه نگار )
ریجنل ڈائریکٹر جیکب آباد علی اکبر جاگرانی کا
ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، قیدیوں میں سلائی مشینیں تقسیم، قیدیوں کی اصلاح اور فنی تربیت کے اقدامات کو سراہا گیا، جیل سپرنٹنڈنٹ عدنان جتوئی اور جیلر امان اللہ وسان کی کاوشوں کی تعریف
تفصیلات کے مطابق
ضلع جیکب آباد:
ریجنل ڈائریکٹر جیکب آباد علی اکبر جاگرانی نے سوشل ویلفیئر ڈپٹی ڈائریکٹر معصوم زہرا جمالی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حاکم علی شاہ ، غلام قمبر ڈسٹرکٹ مئنیجر ہینڈز (HANDs) این جی اوز کا دورہ
دوران ہینڈز این جی اوز ، اوبٹ مین جیکب آباد کے ریجنل ڈائریکٹر علی اکبر جاگرانی کے تعاون سے قیدیوں میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں ۔ قیدیوں نے بھی اس فلاحی اقدام پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور سلائی مشینوں کی فراہمی کو اپنے لیے ہنر سیکھنے اور مستقبل کو بہتر بنانے کا ایک اہم موقع قرار دیا۔ قیدیوں نے جیل انتظامیہ کی جانب سے اصلاحی اور فلاحی سرگرمیوں میں دلچسپی لینے کو بھی سراہا۔
اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر علی اکبر جاگرانی ، جیل سپرنٹنڈنٹ عدنان جتوئی اور جیلر امان اللہ وسان نے کہا کہ قیدیوں کی اصلاح، تربیت اور کردار سازی کے لیے جیل انتظامیہ کا مثبت کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ قیدیوں کو ہنر سکھانے اور انہیں معاشرے میں دوبارہ باعزت مقام دلانے کے لیے ایسے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔